ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیرالزور شہر کا قبضہ چھڑانے کا شامی فوجی آپریشن

دیرالزور شہر کا قبضہ چھڑانے کا شامی فوجی آپریشن

Sun, 17 Sep 2017 19:58:09    S.O. News Service

دمشق17ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیرالزور کے گردو نواح کے مزید کئی علاقوں پر قبضے کر لیا گیا ہے۔ اس فوجی مشن پر شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کو اتحادی ملیشیا اور روسی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ فوجی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عسکری پیش رفت کے بعد دیرالزور پر قابض جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے علاوہ اْن کی مرکزی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق جہادیوں کو اپنی زندگیاں بچانے کے لیے دریائے فرات کو مشرقی سمت سے عبور کر کے صحرائی علاقے کی جانب بھاگ جانا ہو گا کیونکہ تین اطراف سے انہیں گھیرا جا چکا ہے۔ شامی فوج نے دیرالزور کے قبضے کا آپریشن رواں ماہ کے اوائل سے شروع کر رکھا ہے۔
 


Share: